تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عمران خان کی جوبائیڈن سے آئندہ ماہ ملاقات کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جہاں وہ تقریر بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی  سفارتخانے کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اجلاس سے قبل یا بعد میں سائیڈ لائن پر جوامریکی صدر جوبائیڈن اور عمران خان کی ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں امریکی صدر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سربراہان مملکت دنیا اور بالخصوص افغانستان سے انخلا کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر اپنی قیمتی آرا اور تجاویز بھی پیش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -