تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

جے پور: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع آندرا پردیش کے علاقے میڈک میں بھارتی فضائیہ کا  مگ 21 بائیسن جنگی طیارہ جمعے کے روز گرکر تباہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کو حیدرآباد میں قائم فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، جس میں انڈین ایئرفورس کا نوجوان پائلٹ شدید زخمی ہوا۔

بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا مگ 21 تربیتی طیارہ تھا، جس کو سپرش رانا نامی نوجوان افسر اڑا رہا تھا۔ سپرش اپنے کیریئر میں دوسری بار اکیلے طیارہ اڑانے کی کوشش کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کا ملٹری طیارہ تباہ

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تباہ

اسے بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ تباہ، پائلٹ لاپتہ

ترجمان کے مطابق طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور  پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا تھا۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو افسران کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -