تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسرائیلی حکومت کی مسجد الاقصیٰ کی مقدس حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش

یروشلم: اسرائیل کی حکومت نے یہودیوں کو مسجدِ الاقصیٰ کے احاطے میں عبادت کی اجازت دے دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی حکومت نے منگل کے روز یہودیوں کو مسجدِ الا قصیٰ میں خاموش عبادت کرنے کی اجازت دی، جس کے بعد فلسطینی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کے بعد اس مقدس مقام کی حیثیت تبدیل ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ کی خصوصی حیثیت کو مذہبی آزادی کی آڑ میں ختم کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے جس احاطے میں یہودیوں کو خاموشی سے عبادت کرنے کی اجازت دے اُسے یہودی حرم قدسی شریف کے نام سے جانتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق یہ جگہ مقبوضہ بیت المقدس کا حصہ ہے، غیر مسلموں کو اس احاطے میں داخلے کی اجازت صرف مختص کردہ اوقات میں دی جاتی ہے اور وہ اس مقام پر عبادت نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -