تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

افغانستان سے بھاری رقم لے جانے کا الزام، اشرف غنی کو کٹہرے میں‌ لانے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکا کے ری پبلکن اراکینِ کانگریس نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب علی کے مطابق ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط تحریر کیا جس میں افغان صدر اشرف غنی کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اراکین کانگریس نے اپنے خط میں لکھا کہ ’اشرف غنی 15اگست کو ملک (افغانستان) چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انہوں نے راہِ فرار اختیار کر کے کابل حکومت کےخاتمے اور طالبان کے داخلےکی راہ ہموار کی‘۔

اراکین نے خط میں لکھا کہ ’اشرف غنی 100 ملین ڈالرز سے زائد رقم اپنے ساتھ لے کر ملک سے فرار ہوئے، یہ رقم امریکا نے افغان شہریوں کے لیے فراہم کی تھی، جسے اشرف غنی نے خود ڈیل کیا اور کرپشن کی‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں غیرملکی خبررساں ادارے کے صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی صدارتی محل سے فرار ہوتے وقت ہیلی کاپٹر میں امریکی ڈالرز بھر کر اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔

اشرف غنی نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے اس طرح کا بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -