تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ٹیلی گرام صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی واٹس ایپ کی متبادل موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے شاندار فیچر متعارف کرادیا۔

موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے فیچر کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ اس سہولت کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹیلی گرام کے مطابق صارف اب چیٹ کے دوران کی بورڈ کے استعمال سے اپنے دوستوں کو تحریری پیغام، ایموجیز، وائس میسجز آسانی کے ساتھ بھیج سکتا ہے۔ ویڈیو میں صارفین کو چیٹ میں اینیمیشن بھیجنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف اس ویڈیو کو  دیکھ کر نہ صرف محظوظ ہوگا بلکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نئے انداز سے بات چیت بھی کرسکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد میں اُس وقت بڑی تعداد میں اضافہ ہوا، جب واٹس ایپ نے متنازع پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی تھی۔

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی پر تحفظات کی وجہ سے صارفین نے ٹیلی گرام، سگنل اور ترک ماہرین کی تیار کردہ ایپ بپ کو اہمیت دی اور پھر اُسی کا استعمال شروع کردیا۔

Comments

- Advertisement -