تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

روزانہ کتنے گلاس پانی پینے سے ہارٹ‌ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

یورپ کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دن بھر میں مطلوبہ مقدار پانی پینے سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی 2021 کی کانگریس میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق زندگی بھر مناسب مقدار میں پانی کا استعمال جسم کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے، جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق پانی کی مطلوبہ مقدار دل کی بیماریوں یا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر نتالیہ دیمتریوا نے بتایا کہ ہم نے مطالعے کے دوران اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی کہ دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری تحقیق کا دوسرا اہم نقطہ انسانی جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہونے والی بیماریاں بھی تھا۔

مزید پڑھیں: نہار منہ گرم پانی پینے کے جادوئی فوائد، سو فیصد نتائج حاصل کریں

’تحقیق کے دوران اس بات پر غور بھی کیا گیا کہ پانی کی مناسب یا مطلوبہ مقدار دل کی نکامی کا باعث بننے والی تبدیلیوں کو روکنے یا کم کرنے میں کیا کردار ادا کرسکتی ہے؟‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے سامنے یہ بات آئی کہ دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جبکہ پانی کم پینے سے عارضہ قلب اور ہارٹ اٹیک جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر نتالیہ دیمتریوا نے اس موقع پر خواتین اور مردوں کے لیے پانی کی مقدار سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو روزانہ 1.6 سے 2.1 لیٹر تک پانی پینا چاہیے جبکہ مردوں کو 2 سے تین لیٹر تک پانی ضرور پینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا اور ہارٹ اٹیک کی گہری مماثلث سامنے آگئی

یاد رہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی انسان کے لیے بہت ضروری ہے مگر اس سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونے والے عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا کی نصف فیصد آبادی روزانہ کی بنیاد پر پانی بہت کم استعمال کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں