ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

افغانستان سے غیرملکیوں‌ کی ممکنہ آمد، ایئرپورٹ پر موبائل استعمال پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد کسی بھی ملازم کو تصویر و ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر برائے ویجنلس نے ایئرپورٹ پر موبائل کے ذریعے فوٹو اور ویڈیو گرافی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تمام ملکی اور غیرملکی فضائی کمپنیوں اور ایئرلائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین  کو پابندی سے متعلق آگاہ کیا جائے اور انہیں ہر صورت عمل کی ہدایت کی جائے۔

مزید پڑھیں: اے ایس ایف ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ لاؤنجز، ایپرون پر ویڈیو بنانا سیکیورٹی رسک ہے، لہذا ملازمین و اہلکاروں کو موبائل کے استعمال سے روکا جائے۔

ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ایئر پورٹ انٹری کارڈ ضبط  کئے جائیں گے۔  مراسلہ افغانستان سے غیر ملکیوں کی کراچی ایئرپورٹ ممکنہ  آمد کے تناظر میں جاری کیا گیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں