تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کابل دھماکا: ’امریکا نے داعش کے لیے راہ ہموار کی‘

کابل: ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی صورت حال کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکا تاثر دینا چاہتا تھا کہ لوگ افغانستان میں ڈر رہے ہیں اور افغانستان سے بھاگنا چاہتے ہیں، امریکا نے ہی داعش کے لیے راہ ہموار کی۔

انہوں نے کہا کہ 31 اگست کے بعد جن کے پاس دستاویزات ہوں گے وہ افغانستان آجاسکتے ہیں۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ سے نکل جائیں، ایک اور حملے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کابل ایئر پورٹ پر ایک اور حملے کا خدشہ

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی شہری ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں سے دور رہیں، اور ایبی گیٹ اور ایسٹ گیٹ پر موجود افراد فوری نکل جائیں، نارتھ گیٹ، نئی وزارت داخلہ گیٹ پر موجود افراد کو بھی فوری نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آج پھر کابل ایئر پورٹ کے قریب شدید فائرنگ کی خبر دی ہے، فائرنگ اور شیلنگ سے کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازے کے قریب افراتفری پھیل گئی۔

یاد رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے، امریکا نے خود کش دھماکوں کے رد عمل میں افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا، ہلاک داعش رکن امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

Comments

- Advertisement -