تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستانی اداکارہ کے والد کرونا کے باعث انتقال کرگئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زُباب رانا کے والد کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستانی اداکار فیضان خواجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اداکارہ کے والد کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے ہفتے کے روز انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری دوست زُباب رانا کے والد کرونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری دوست اپنے والد کے بچھڑنے سے بہت زیادہ مشکل اور درد میں ہے، آپ سب سے التماس ہے کہ اُن کے والد اور زُباب کے لیے دعا کریں‘۔

خواجہ نے زُباب اور اُن کے اہل خانہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اس مشکل وقت سے نکال دے۔

قبل ازیں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اُن کی ٹیم نے والد کے انتقال کے حوالے سے اسٹوری شیئر کی گئی، جس میں  مداحوں سے والد کے لیے مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی گئی۔

اداکارہ کی ٹیم نے سب سے اپیل کی کہ وہ والد کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھ کر انہیں بخش دیں۔

Comments

- Advertisement -