The news is by your side.

Advertisement

اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ سینسرہ گورائیہ میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ صدر کی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اوباش نوجوان عرفان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون فاریہ اسلم پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: گھر میں بلیاں پالنے پر خاتون اور بلیوں پر تیزاب سے حملہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی رہائشی خاتون پر گھر میں بلیاں پالنے پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں رہائش پذیر خاتون نے گھر میں بلیاں پالی ہوئی تھیں، خاتون عائشہ کو چچی اور کزن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پھینک دیا تھا۔

متاثرہ خاتون عائشہ جانوروں کے حقوق کی علمبردار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں