تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’پناہ گاہ‘ میں امریکی فوجیوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

فیصل جاوید نے تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہ کو متنازع نہ بنائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں آنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی دل آزاری نہ کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے دوران کئی امریکی فوجی پاکستان پہنچے ہیں جہاں سے انہیں اپنے ملک روانہ کیا گیا اور اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کی۔

گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں۔

یہ تصویر جعلی ہے اور اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے، یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ائیربیس میں ایک تقریب کی ہے۔

Comments

- Advertisement -