تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عشرت حسین کا استعفیٰ منظور، وزیراعظم کے مشیر صرف تین رہ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیربرائےاصلاحات  ڈاکٹرعشرت حسین نے وزیراعظم ہاؤس  کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے سرکاری کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

وزیراعظم کی تجویز پر صدرعارف علوی نے استعفے کی منظوری دی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹرعشرت کے استعفے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد استعفیٰ کا اطلاق یکم ستمبر 2021 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین کے استعفے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کی تعداد 3 رہ گئی۔ شہزاد اکبر مشیر برائے احتساب، عبدالرزاق داؤد مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اس سے قبل بھی 26 جولائی کو استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیراعظم نے منظور نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں  ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کو تحفظات تھے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔