تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب، اقامے ختم ہونے والے بے روزگار پاکستانیوں کے واک ان انٹرویوز کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں قائم پاکستان سفارت خانے نے بے روزگار پاکستانیوں کی ملازمتوں کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے دو روز قبل بے روزگار پاکستانیوں کے لیے اعلان کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی  جن کے اقامے کی میعاد ایک سال پہلے ختم ہوئی اور وہ نوکری کی تلاش میں ہیں، دو ستمبر کو اپنے کاغذات کے ہمراہ دوپہر تین بجے تک سفارت خانے پہنچ جائے۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سفارت خانے میں مختلف کمپنیوں کے مؤسسات موجود ہوں گے، جو کوائف دیکھنے کے بعد انتخاب کر کے انٹرویو لیں گے اور پھر معیار پر پورا اترنے والے کو ملازمت دی جائے گی۔

اب سفارت خانے دو ستمبر کو ہونے والے واک ان انٹرویو کے حوالے سے ایک اور بیان جاری کیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ چھوٹی اور ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز، لیبر (مزدور) ، بلاک ورکر، میسن، کارپینٹر،  ٹائل، اسٹیل فکسر، پینٹر، الیکٹریشن، پلمبر، پلانٹ آپریٹر دو ستمبر کو انٹرویو کے لیے دوپہر تین بجے تک سفارت خانے تشریف لے آئیں۔

سفارت خانے نے وضاحت کی کہ خالی اسامیوں کے انٹرویو کے لیے صرف وہ ہی ورکر آسکتے ہیں، جن کے اقامے کی میعاد ایک سال سے زیادہ مدت سے ختم ہے۔

مزید پڑھیں: ویزا درخواستیں، سعودی سفارت خانے کا اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے اچھی خبر

پاکستانی حکام نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دیگر پیشوں (ڈاکٹرز، بینکر)  کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سفارت خانے نے واضح کیا کہ ہروب والے افراد کو تشریف لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مکہ، مدینہ اور جدہ کی اسامیوں اور انٹرویو کے لیے علیحدہ اعلان کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں