تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

طالبان کا صوبہ پنجشیر ضلع شترکے مرکز پر قبضے کا دعویٰ

کابل: طالبان نے صوبہ پنجشیر کے ضلع نشتر کے مرکز پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی پنجشیر کے ضلع پروان کی جانب سے بھی کارروائی جاری ہے، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کا دفاعی حصار ٹوٹ چکا ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ باغیوں کی 2 بکتر بند، روسی ٹینک، ہلکے بھاری ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں، درجنوں باغی ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل سابق افغان وزیر دفاع نے پنجشیر میں 34 طالبان مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا، بسم اللہ محمدی کا کہنا تھا کہ پنجشیر میں 65 طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجشیر میں 34 طالبان مارے جانے کا دعویٰ

بسم اللہ محمدی کے مطابق طالبان نے منگل کی رات پنجشیر پر دوبارہ حملہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے فکر رہیں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان ٹی وی کے مطابق طالبان اور پنجشیر کےرہائشیوں کے درمیان جھڑپیں گذشتہ رات سے جاری ہے، جن میں اب تیزی آگئی ہے، صوبہ کپیسا کی سرحد اور داخلی راستےگلبہار میں وقفےوقفےسےجھڑپیں ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -