تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

فیاض‌ الحسن چوہان کا نرالہ انداز، ویڈیو وائرل

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان اور تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے عوامی انداز کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان ایک مقام پر افتتاح کرنے پہنچے تو منتظمین کی جانب سے انہیں قینچی دی گئی۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے قینچی کی مدد سے فیتہ کاٹنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، عام طور پر قینچی میں دھار نہ ہونے کی وجہ سے ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے جب دیکھا قینچی نے کام نہ کیا تو انہیں دانتوں سے فیتے پر کٹ لگایا اور پھر سے ہاتھ سے علیحدہ کر کے شوروم کا افتتاح کیا۔

Comments

- Advertisement -