تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: پُراسرار بخار پھیلنے لگا، 50 بچوں کی موت، علامات جانیے

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والے پُراسرار بخار سے 50 سے زائد بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والے پُراسرار بخار سے اب تک صرف فیروزآباد کے علاقے میں 50 سے زائد بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

اترپردیش کے علاقے متھرا میں صورت حال اس قدر خراب ہوگئی کہ شہری اپنے گھروں سے دوسرے علاقوں میں ہجرت کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متھرا میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران گیارہ اور آج صبح دو بچوں کی اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: پُراسرار بیماری 50 سے زائد بچوں کی جان لے گئی

اے این آئی کو  متھرا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک 11 بچوں سمیت 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، اتنی تیزی سے ہونے والی اموات کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور وہ اسے وبا سمجھ رہے ہیں۔

اے این آئی کے نامہ نگار نے متھرا کے مقامیوں سے بات کی تو انہیں نے بتایا کہ متعدد شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

متھرا کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے اس بیماری کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں، جس کے تحت پانی کے نمونے اور مرنے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 400 سے زائد ہرے طوطوں‌ کی پُراسرار موت

طبی ماہرین نے پُراسرار بخار کو ڈینگی اور میلریا سے ملتی جلتی بیماری قرار دیا ہے، اُن کے مطابق یہ بخار اچانک ہوتا ہے، جس کی شدت اس قدر بڑھتی ہے کہ نظام تنفس متاثر ہوتا اور پھر سانس اکھڑ جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے فیروز آباد کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے کومل نامی بچی سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

کومل کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد علی گڑھ کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیماری اب فیروز آباد میں تباہی مچانے کے ساتھ آگرہ، کانپور، متھرا، مین پوری، ایٹہ اور کاس گنج سمیت دیگر علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

علامات

بھارت کے طبی ماہرین نے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی بنیاد پر علامات بتائیں ہیں، جن کے مطابق تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں خارش، جوڑوں میں شدید درد،  سردرد،  متلی اور پانی کی کمی کی شکایت ہوتی ہے۔

اس بیماری سے اب تک بچے ہی متاثر ہوئے البتہ حال ہی میں ہونے والی دو اموات کے 18 سال کے نوجوانوں کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -