تازہ ترین

پنجشیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان کا دعویٰ

کابل: طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر صوبے کا مکمل کںٹرول حاصل کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے پنجشیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد پورا افغانستان طالبان کے کنٹرول میں آگیا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ جلد امن قائم ہوجائے گا، پنجشیر کے سب سے بڑے ضلع پریان کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امر اللہ صالح نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے جبکہ احمد مسعود منظر عام سے غائب ہیں، امر اللہ صالح اور احمد مسعود کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجشیر میں جنگ ختم، باغیوں کا مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں جاری جنگ روک دی گئی، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنج شیرکے داخلی دروازے گلبہار میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی گروپ کے دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں دونوں گروپوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جھڑپ شروع اور لشکر کشی میں پہلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -