تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سلیم مانڈوی والا نے نیب کو بدنامِ‌ زمانہ قرار دے دیا

اسلام آباد: سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو دھمکی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ احاطےسے نیب کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عدالت نےملزم کی گرفتاری کرنے پر نیب کی معافی مستردکردی۔

انہوں نے کہا کہ نیب خودکو اعلیٰ عدالتوں کےسامنے پابندنہیں سمجھتا، نیب گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ’نیب خود کو قانون اور آئین سے بالا ادارہ سمجھنے لگا ہے، اب بدنام زمانہ نیب کو حدود میں لانے کا وقت ہے، وفاقی وزرا ابھی سے نیب کےخلاف بیانات دے رہے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کے خلاف نیب کا ریفرنس

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں قومی احتساب بیورو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سرکاری اراضی فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب نے سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کیخلاف کڈنی ہلز تحقیقات میں اہم کامیابی حاصل کرلی

ریفرنس میں ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبد الغنی مجید اور طارق محمود کو بھی بطور ملزم نامز کیا گیا تھا۔ سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش تھی کہ نیب ریفرنس دائر کرے، اس معاملے پر عدالت جاؤں گا اور وہاں اپنا موقف پیش کرونگا۔ 

Comments

- Advertisement -