تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

معروف اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سردار عثمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں بلال عباس کے دوست کا کردار نبھانے والے سردار عثمان نے مداحوں کی شادی کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

اداکار نے نکاح کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں گھر میں ہی منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہوں۔‘

سردار عثمان نے لکھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ سب اس کا دن کا حصہ بنیں لیکن کورونا اور میری پیاری والدہ کے اچانک انتقال کی وجہ سے ہم نے چیزوں کو آسان اور بہت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘

اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں بہتر مستقبل کے لیے آپ کی دعائیں درکار ہیں۔‘

سردار عثمان کو مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اداکارہ ازیکا ڈینئل نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو دونوں کو۔‘

واضح رہے کہ سردار عثمان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’چیخ‘ اور ’ڈنک‘ میں معاون کردار ادا کر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔

Comments