تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آسان پہیلی، جس کا درست جواب بیشتر لوگ نہ دے سکے

انٹرنیٹ صارفین کی دماغی ورزش یا ذہنی صلاحیت نکھارنے کے لیے آج جو تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے اُس میں انہیں درست جواب بتانا ہوگا۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے کسی ایک کو منتخب کر کے ہم آپ کے سامنے پیش کرکے درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز  اردو ویب سروس نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلی کا سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

جہاں یہ پہلیاں لوگوں کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرکے اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: تصویری پہیلی: دونوں خواتین میں غریب کون ہے؟ درست جواب بتائیے

آج جو پہیلی آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں، اس میں آپ کو درست جواب تلاش کرنا ہے۔

درج ذیل تصویر میں آپ کو چار لائنوں میں مختلف تصاویر بنی نظر آرہی ہوں گی، جن کو مختلف ہندسوں سے پاور دی گئی ہے۔ جیسے پہلی لائن میں نظر آنے والی تین گھڑیاں ہیں، جن پر نظر آنے والے ٹائم کو جمع کریں تو یہ اکیس بنے گا۔

اسی طرح دوسری لائن میں نظر آنے والے کیل کولیٹر کی اسکرین پر ایک سے چار تک نمبر نظر آرہے ہیں، جن کو جمع کرو تو ایک کیل کولیٹر 10 اور تین 30 نمبر کے بنتے ہیں۔

تیسری لائن میں نظر آنے والے ہر بلب میں روشنی کی پانچ لائنیں نظر آرہی ہیں، جنہیں پانچ نمبر دیا گیا ہے، اسی طرح بلب کو بھی10 نمبر کی پاور دی گئی ہے، دو بلب اور روشنی کی لکیریں برابر ہوں گی 30 اور پھر ان میں سے 15 مائنس ہوں گے تو اتنے ہی بچیں گے۔

اب ہے آخری لائن، جس کے آخر میں کوئی نمبر نہیں کیونکہ آپ کو یہی نمبر تلاش کرنا ہے۔

آخری لائن میں ایک گھڑی ہے جس میں 9 ، دوسرے میں کیلکولیٹر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر تین بلب ہیں، انہیں اوپر بیان کیے گئے فارمولے کے مطابق جمع اور ضرب کریں۔

اگر سیدھا سیدھا جمع اور ضرب کیا جائے تو اس کا جواب 810 بنتا ہے اور اگر میتھس کے بوڈ ماس فارمولے سے اسے حل کریں گے تو اس کا جواب 468 ہوگا۔

جبکہ ایک اور صارف نے جو سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے حل نکالا اُس کے مطابق جواب 333 ہوگا۔

3+9+9 = 21

10+10+10 = 30

15+15-15 = 15

9+9 x 12(3)

9+9 x 36

9+(9×36)

9 +324= 333


نوٹ: آپ کے خیال میں درست جواب کیا ہوگا؟ کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں