تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

افغانستان انخلا آپریشن، ورلڈ بینک کی پی آئی اے کو اعزازی شیلڈ

کراچی: عالمی بینک نے پی آئی اے کے افغانستان انخلا آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو اعزازی شیلڈ پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں اُن کا استقبال سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک سمیت دیگر حکام نے کیا۔

کابل سے عالمی بینک اور غیرملکیوں سمیت دیگر کے انخلا کو کامیابی سے مکمل کرنے پر ورلڈبینک کے حکام نے پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔

عالمی بینک وفد کی قیادت ڈاریکٹر سٹرٹیجی نے کی جبکہ دیگر اراکین میں پاکستان اور افغانستان کے سربراہان بھی شامل تھے ۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

یہ بھی پڑھیں: کابل سے غیرملکیوں کا انخلا؛ کس کس ملک نے پاکستان کی تعریف کی؟

ورلڈبینک کے وفد نے کامیاب انخلا آپریشن پر سی ای او ائیر مارشل (ر) ارشد ملک اور افغانستان پرواز والے عملے کو شیلڈز بھی پیش کیں۔

ارشد ملک نے عالمی بینک کی جانب سے کی جانے والی حوصلہ افزائی اور تعریف پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے افغانستان آپریشن کمرشل بنیادوں پر نہیں انسانی ہمدردی کے لئے کیا، پی آئی اے کی روایت رہی ہے کہ قومی معاملوں پر مدد اور انسانی ہمدردی کے مواقعوں پر ہمیشہ آگے بڑھ کر کام کیا‘۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں