The news is by your side.

Advertisement

پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے قائم تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی گورنمنٹ ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں یورپی ممالک سے تعاون کے فروغ  کا خواہش مند ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان میں امن و امان اور غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور کردار کی تعریف بھی کی۔

قبل ازیں یورپی یونین کی سفیر نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون اور تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں