The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہوگی۔

علیم ڈار اور احسن رضا ون ڈے سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا امپائرنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان آمد پر کیوی کھلاڑیوں کیلیے اہم سہولت، بڑا فیصلہ ‏

ون ڈے سیریز کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں، ون ڈے میچز کے لیے 4 پچز تیار کی گئی ہیں، گراؤنڈ میں 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی جس کے لیے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بہترین انداز میں کیئے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی، ایک روز قرنطینہ میں رہنے اور کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں