تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

لاہور: ٹریفک وارڈن نے شہری کا سر پھاڑ دیا

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ٹریفک وارڈن اور موٹر سائیکل سوار شہری میں جھگڑا ہوا اس دوران وارڈن نے شہری کا سر پھاڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ٹریفک وارڈن اور موٹر سائیکل سوار شہری میں جھگڑا ہوگیا، وارڈن اقبال نے وائرس لیس مار کر فیضان نامی شہری کا سر پھاڑ دیا۔

شہری کو زخمی کرنے پر اطراف میں موجود شہریوں نے وارڈن پر تھپڑ برسا دئیے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو ون وے کی خلاف ورزی پر روکا تھا، چالان پر بحث کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کر دیا۔

سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی کو بھی معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون سے موبائل چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر سی پی او لاہور نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وارڈن کو سزا کے طور پر گھر بھیج دیا تھا۔

سی پی او حماد عابد کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن شہزاد کا خاتون سے موبائل فون چھیننا غیر اخلاقی عمل ہے، وارڈن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -