The news is by your side.

Advertisement

ملتان سے یو اے ای جانے والے مسافروں‌ کے لیے خوش خبری

کراچی: ایئرلائن آپریٹرز کمی نے جنوبی پنجاب سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو خوش خبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے فیسوں میں کمی کردی گئی۔

فیس میں کمی کا فیصلہ ائیرلائن آپریٹرز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت ملتان ایئرپورٹ کے مینیجر نے کی، جس میں ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

ایئرپورٹ مینیجر نے تمام ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے چارجز 5ہزار روپے مختص کرنے کی ہدایت کی۔

ملتان ایئرپورٹ کے مینیجر نے بتایا کہ تمام لیبارٹریز کو باضابطہ طور پر مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ تمام مسافروں سے ٹیسٹ کے عوض 5ہزار روپے فیس لیں۔

قبل ازیں اسلام آباد سے متحدہ عرب ممالک جانےوالےمسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے چارجز کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ یواےای جانےوالےتمام مسافر5ہزار روپےمیں اپناٹیسٹ کرواسکیں گے، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرموجودتمام لیبارٹریوں کوباضابطہ مطلع کردیاگیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر کے چارجز ساڑھے 6ہزار سے کم کرکے 5ہزارکر دیے تھے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات جانے والے 5ہزار روپے میں ٹیسٹ کراسکیں گے۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ۔ نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں