تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمر شریف ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی طبیعت دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا، صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف کا پیغام وزیراعظم عمران خان کو کل صبح ہی پہنچادوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا، جرمنی، سعودی عرب میں ہوسکتا ہے، کل صبح ہی سعودی اور جرمن سفارتخانے سے رابطہ کرکے اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمر شریف سے متعلق افواہیں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے سوشل میڈیا پر والد سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کا علاج جاری ہے جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

جواد عمر نے بتایا تھا کہ والد کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ یادداشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ویڈیو جاری کروں گا۔

جواد عمر کا کہنا تھا کہ والد کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Comments

- Advertisement -