تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انگلینڈ کے جنوبی علاقے میں‌ زور دار دھماکا، ایمرجنسی نافذ

یارک شائر: انگلینڈ کے جنوب میں رہائشی علاقے میں زور دار دھماکا سنا گیا، جس کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل بھی دیکھے گئے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا ایک عمارت میں ہوا، جس کی آواز دور دور تک سُنی گئی، آواز کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا ڈیوسبری کے علاقے واقع عمارت میں ہوا، جہاں سے بہت زیادہ دھواں فضا میں بلند ہوتا نظر آرہا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق انہوں نے کیرک لیس ٹاؤن کی طرف سے زور دار دھماکے کی آواز سُنی، جس کے بعد ہر طرف سیاہ دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں، جن کو دور سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بڑے دھماکے کے بعد متعدد دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی طرف ریسکیو اداروں اور پولیس کو بھیج دیا جبکہ اسپتال عملے کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔

Comments

- Advertisement -