The news is by your side.

Advertisement

لاہور: شیر خوار بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دو سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں دو سال کے ضمیر سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے مزید حقائق رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں پانچ سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں شیخوپورہ میں پانچ سالہ بچے عبدالرحمان کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا تھا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے باوجود بھی پولیس بچے کو تلاش نہ کر سکی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں