تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھیڑوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کیسے پکڑی گئی؟

اردن میں محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے بھیڑوں کے ذریعے نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن میں محکمہ انسداد منشیات کے حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں نے انتہائی مہارت سے بھیڑوں کو منشیات کے پیکٹ کھلائے اور انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنادی گئی۔

اردنی محکمہ امن عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی کہ اسمگلر بھیڑوں کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر مختلف ٹیموں کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ تمام ہیوی گاڑیوں کی سختی سے نگرانی کی جائے اور شک ہونے پران کی باریک بینی سے تلاشی لی جائے۔

امن عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے ایک بھیڑوں سے بھرے ٹرک کی تلاشی لی تو بظاہر کوئی غیرمعمولی چیز نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے ایک بھیڑ کا جائزہ لیا تو اس دوران بھیڑ کے پیٹ میں غیرمعمولی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا جن پر تمام بھیڑوں کو اتارا گیا اور طبی طریقے سے ان کے پیٹ سے منشیات کے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک میں لدی بھیڑوں کی تعداد 300 تھی جن کے پیٹوں سے برآمد ہونے نشہ آور گولیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد تھی ـ۔

محکمہ امن عامہ نے ملزمان کی تلاش شروع کردی جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش جاری ہےـ۔

Comments

- Advertisement -