The news is by your side.

Advertisement

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے لیے مزید توسیع کا اعلان کردیا

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کے تحت مقررہ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کو اثاثہ جات ڈیکلیریشن گوشوارہ جمع کرانے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کےتحت ایسے ٹیکس گزاروں  کو اثاثہ جات ڈیکلیر کرنے کا  موقع فراہم کیا ہے، جنہوں نے  مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس  کی ادائیگی کردی مگر وہ اپنے اثاثہ جات ظاہر نہ کرسکے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس کو 14 مئی 2019 کو نافذ کیا گیا تاکہ اس سے فائدہ اٹھانے والے 30 جون 2019 تک ٹیکس کی ادائیگی اور اثاثہ جات کی ڈیکلریشن کو یقنی بناسکیں۔

بعد ازاں مقررہ تاریخ میں 3 جولائی 2019 تک مزید  توسیع بھی کر دی گئی تھی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے ٹیکس گزاروں کو  15 ایام میں اثاثہ جات گوشوارہ داخل کرنے کا مو قع فراہم  کیا جائے۔

ترجمان نے ایف بی آر کے مطابق اُن ٹیکس گزاروں کے لیے سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے جنہوں نے گوشوارے جمع کرادیے، وہ 10 سے 25 ستمبر کے دوران اثاثوں کی تفصیلات جمع کراسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2007 کی شق 7 کے تحت خصوصی طور پر  یہ سہولت دی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں