تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’وزیراعظم منظوری دیں گے تو عہدہ چھوڑ دوں گا‘

لاہور: پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان دو مرتبہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں بھی انہیں استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔

[bs-quote quote=”ذاتی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا” style=”default” align=”left” author_name=”علیم خان”][/bs-quote]

علیم خان نے کہا کہ میں نے 2 ماہ قبل اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا تھا، وزیراعظم نے مجھے انتظار کرنے کا کہا تھا، انہیں بتایا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ دینے سے منع کیا، وہ منظوری دیں گے تو عہدہ چھوڑ دوں گا، ابھی میں بطور وزیر کام کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -