تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

کابل: افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے عبداللہ عبداللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بھارتی صحافی کے ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد ہی عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ہاتھوں اپنی گرفتاری کو سفید جھوٹ قرار دیا۔

عبداللہ عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ان کے حراست میں لیے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی ہے۔ بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے قبل حقائق کو چیک کرلیا کریں۔

عبداللہ عبداللہ نے بھارتی صحافی نوین کپور پر جھوٹی خبر ٹویٹ کرنے پر تنقید کی جس کے بعد بھارتی صحافی کو اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی ٹی وی چینلز نے وادی پنجشیر میں لڑائی کے وقت ویڈیو گیمز کے کلپ دکھا کر وہاں پاکستانی لڑاکا طیاروں کے استعمال کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -