تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

13 مہینوں کا سال کس ملک میں ہوتا ہے؟

دنیا بھر میں سال 12 مہینوں کا ہوتا ہے لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں سال 13 مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی افریقہ میں واقعہ ملک ایتھوپیا (حبشہ) کا کیلنڈر دنیا کے دیگر مروجہ کیلنڈروں کے برعکس ہے ان کے کیلنڈر میں سال کے 12 نہیں 13 مہینے ہوتے ہیں۔

ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے7 سال پیچھے ہیں، دنیا میں بھر سنہ 2021 چل رہا ہے لیکن افریقی ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔

افریقی ملک کا کیلنڈر یاد کرنا انتہائی آسان ہے اس کے 12 مہینوں میں 30 دن جبکہ آخری مہینے میں پانچ دن ہوتے ہیں اگر لیپ کا سال ہو تو آخری مہینہ 6 دن کا ہوگا۔

ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔

افریقی ملک کے بچوں کو نظموں اور ترانوں کی صورت مہینوں میں دنوں کی تعداد یاد کرائی جاتی ہے، اس کیلنڈر کے تحت وقت کو بھی ایک مختلف انداز سے شمارکیا جاتا ہے۔

دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں، ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس اپنے کیلنڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور تہوار بھی اسی حساب سے مناتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -