تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی، ٹرانسپورٹ‌ کے ستائے شہریوں‌ کے لیے اچھی خبر

کراچی: شہر قائد کے بحری پورٹ پر گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ 7 روز بعد پہنچنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چین سے بحری جہاز چالیس بسیں لے کر روانہ ہوا، گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ18ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بحری جہاز 40 بسوں سمیت 14108 میٹرک ٹن کارگو لارہا ہے، گرین لائن بس سروس مزید ایک ماہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیراسدعمر نے اکتوبر کے بجائے نومبر سے گرین بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اکتوبر میں گرین لائن بس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ناگزیر وجوہات کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

ذرائع کے مطابق اکتوبرسےگرین بسوں کی آزمائشی سروس شروع کی جائےگی، جس کے تحت گرین بس کے ڈرائیورز کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ہی بس چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل پر پہنچ رہا ہے ، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک کراچی پورٹ پرپہنچ جائےگی۔

Comments

- Advertisement -