تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سابق وزیر خارجہ کا عالمی ممالک کو طالبان حکومت کے حوالے سے مشورہ

کراچی: سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت پر کئی ممالک کو اعتراض ہے مگر اُس کے باوجود انہیں تھوڑا وقت دینا ہوگا۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے طالبان حکومت کی امداد بھی کی ہے، طالبان حکومت پر کئی ممالک اعتراضات کر رہے ہیں مگر اب کی اُن کا رویہ ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے۔

خوشید قصوری نے کہا کہ اب وقت ہے کہ دنیا کو اب طالبان کو تھوڑا وقت دیناچاہئے۔

قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا وقت اور اعلان عمران خان خود کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ فیصلہ وقت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی انخلا کے بعد طالبان نے پنج شیر سمیت پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، چار روز قبل طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا، کابینہ اراکین کی تقرببِ حلف برداری گیارہ ستمبر کو رکھی گئی تھی مگر چند وجوہات کی بنا کر اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -