The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا استعمال، پی آئی اے کے سپروائزر کی ملازمت چلی گئی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازم کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر گھر بھیج دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے محکمہ ٹکٹنگ اینڈ ریزرویشن کا سپراوائزر عامر علی دوران ملازمت سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے متنبہ کرنے کے باوجود اُس نے سوشل میڈیا کا استعمال بند نہ کیا، جس کی بنیاد پر اُسے ملازمت سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عامرعلی کے واجبات کی ادائیگی کلیئرنس سے مشروط ہے، انہیں جب ادارے کی جانب سے کلیئرنس ملے گی تو بقایا جات ادا کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے غیرملکیوں‌ کی ممکنہ آمد، ایئرپورٹ پر موبائل استعمال پر پابندی

یہ بھی پڑھیں:  ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عامرعلی کوپی آئی اے کی پالیسی کے تحت فارغ کیاگیا،عامرعلی کو ملازمت سے فراغت کا لیٹر دے کر ڈیوٹی کارڈ، میڈیکل اور ایپرن کارڈزجمع کرانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر دورانِ ڈیوٹی موبائل کے استعمال پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کو بھی موبائل استعمال نہ کرنے کی ہدایت کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں