The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد: کار سوار مرد اور خاتون سے بدسلوکی کرنے والے اہلکار گرفتار

فیصل آباد میں کار سوار مرد اور خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پی او ڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کنال روڈ پر کار سوار مرد و خاتون سے بدسلوکی کرنے والے چار کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل شاہد ابرار، محمد عبدالمنان، آصف اور علی رضا کو گرفتار کرکے تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری وسیم ارشد کی مدعیت میں درج مقدمے میں چار دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق وسیم ارشد نے کہا کہ کزن کے ساتھ کار میں مہندی کی تقریب سے گھر جارہا تھا، پولیس اہلکاروں نے 8 ہزار روپے نقد، 38 ہزار روپے کا ایئرپوڈ چھین لیے۔

متاثرہ شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کانسٹیبل آصف نے کزن کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا اور دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کنال روڈ پر چار پولیس اہلکار کار سوار مرد و خاتون کو روک کر تھانے لے گئے اور انہیں 8 ہزار روپے اور آئی پیڈ لے کر چھوڑ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل عبدالمنان نے جوڑے کی پولیس اسٹیشن میں موجودگی کے دوران لڑکی کو تین گھنٹے تک ہراساں کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چاروں پولیس اہلکار ایس ایچ او منصور آباد کی تشکیل کردہ ٹیم کا حصہ تھے اور اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائی میں ملوث رہ چکے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں