تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

میڈیا اتھارٹی کے خلاف صحافیوں‌ کا پارلیمنٹ‌ ہاؤس کے باہر دھرنا

اسلام آباد: میڈیا کے خلاف متنازع پی ایم ڈی اے بل کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متنازع پی ایم ڈی اے بل کے خلاف آج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے تحت پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے صحافی اور صحافتی تنظیمیں شریک ہوئیں۔

احتجاج میں صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے پی ایم ڈی اے بل کو آزادی صحافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

آزادی صحافت ریلی کے شرکا بڑی تعداد میں شاہراہ دستور سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کےگیٹ کےسامنےپہنچے، جہاں انہوں نے دھرنا دیا اور کل شام تک دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفد نے شرکت کی اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عبادسی نے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اسے آزادی صحافی کے منافی قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -