تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

13 گوریلوں کو کرونا کی تشخیص، دنیا کا طویل العمر گوریلا بھی شامل

جارجیا کے ایک چڑیا گھر میں موجود 13 گوریلوں کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ اٹلانٹا کے مقامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جارجیا کے چڑیا گھر میں موجود 20 میں سے 13 گوریلوں کو کرونا کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ان گوریلوں میں دنیا کا طویل العمر گوریلا اوزی بھی شامل ہے، جس میں معمولی علامات پائی گئیں ہیں۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے انتظامیہ کو  بتایا کہ انہوں نے گوریلوں کو کھانستے ہوئے دیکھا، جن کا معائنہ کروانے پر اُن کا سارس کو 2 کا ٹیسٹ کیا گیا، جن کی رپورٹ مثبت آئی۔  انتظامیہ کے مطابق مذکورہ گوریلوخ نا اینٹی باڈیز سے علاج کیا جارہا ہے۔

چُڑیا گھر کےسینئر ڈائریکٹر برائے صحت سام ریویرا  نے بتایا کہ ان گوریلوں کو کورونا کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے مونو کلونل اینٹی باڈیز سے علاج کیا جا رہا ہے، ہمارے ڈاکٹرز نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -