تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منال محسن ولیمہ، منیب بٹ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی اداکارہ منال خان کے ولیمے میں اداکار منیب بٹ کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایمن خان کا میک اپ ٹھیک کررہے تھے۔

منال اور محسن کے ولیمے کی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں محسن نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ جبکہ منال نے سنہرے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

ولیمے کی تقریب میں ایک موقع ایسا آیا جب ایمن خان گرمی اور پیسنے کی وجہ سے پریشان ہوکر ایک کونے میں کھڑی ہوگئیں۔

منیب بٹ اپنی اہلیہ کو دیکھ کر اُن کے پاس گئے اور ٹشو سے پیسنہ صاف کر کے میک اپ ٹھیک کیا، تقریب میں شریک مہمان نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی، جو وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: منال خان کو محسن نے شادی کا تحفہ کیا دیا؟

یہ بھی پڑھیں: ’تم نکاح پڑھا لو‘ منیب بٹ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے اور کہا کہ منیب ایک ایسے اداکار ہیں، جنہیں عوامی توجہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ وہ دانستہ کوئی ایسا کام کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -