تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ورنن فلیندر کون ہیں؟

لاہور: رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنتے ہی میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلیندر کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنن فلیندر نے 64 ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، انہوں نے 30 ون ڈے اور 7 ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں، فلیندر نے ٹیسٹ میں 224 وکٹیں، ون ڈے میں 41 اور ٹی ٹوینٹی میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ورنن فلیندر نے 24 کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 1779 رنز بنائے، فلیندر کا یہ ریکارڈ ہے کہ انہوں نے سنچری کے بغیر 1779 رنز اسکور کیے۔

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ جنوری 2020 میں انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی منتخب ہوتے ہی رمیز راجہ کا پہلا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقی فاسٹ بولرز ڈیل اسٹین اور ورنن فلیندر کی جوڑی مشہور تھیں، دونوں کھلاڑیوں نے مل کر کئی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے نیوز کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن اور ورنن فلیندر کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -