تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جوکووچ تاریخ بنانے سے چُوک گئے، غصہ ریکٹ پر نکال دیا

سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ریکارڈ اکیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چُور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن کے فائنل میں سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جوکووچ شکست پر جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو دئیے اور غصے میں ریکٹ بھی توڑ ڈالا۔

یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جوکووچ ریکارڈ 21واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میدان میں اترے لیکن انہیں روسی ٹینس اسٹار مڈوی ڈیو نے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

روسی ٹینس اسٹار مڈوی ڈیو نے عالمی نمبر ایک جوکووچ کو 6-4، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ سربین اسٹار رواں سال آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے تھے پر کلینڈر ایئر میں کلین سویپ کا خواب پورا نہ کرسکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوکووچ شکست پر غصے میں اپنا ریکٹ توڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز فائنل برطانیہ کی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے جیتا تھا۔

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں راڈو کانو نے لیلیٰ فرنینڈیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -