تازہ ترین

حسن علی ’اداکار‘ بن گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اداکار بن گئے، فاسٹ بولر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فاسٹ بولر حسن علی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حسن علی والد اور والدہ کے ہمراہ رشتے کے لیے لڑکی والوں کے گھر میں موجود ہیں۔

اشتہار میں حسن علی کی والدہ لڑکی والوں سے پوچھتی ہیں کہ ’ماشا اللہ لڑکی کیا کرتی ہے، لڑکی کے والد میچ دیکھنے میں مشغول ہیں اور بس اتنا جواب دیتے ہیں جی جی۔‘

حسن علی کی والدہ بتاتی ہیں کہ ’ہمارے بیٹے نے ایم بی اے میں ٹاپ کیا جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں اور لڑکی کے والد کہتے ہیں ہاں ہاں ضرور کیا ہوگا۔

اشتہار میں فاسٹ بولر کی والدہ کہتی ہیں کہ ’تو ہم ہاں سمجھیں‘ اس پر لڑکی کے والد خوشی میں اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہاں، ہورہا ہے۔‘

گھر میں موجود خانساماں کہتا ہے کہ ’مٹھائی‘ اس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں کہ ’میں تو میچ کی بات کررہا تھا، اس پر حسن علی اور ان کی والدہ ایک دوسرے کو حیرانی سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں خاتون کہتی ہیں کہ ’ان کا کچھ ہو نہ ہو، پاکستان ورسز نیوزی لینڈ پاکستان میں ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور کھیلی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -