تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمر شریف کو علاج کے لیے جلد امریکا منتقل کیا جائے گا، اہلیہ زرین عمر

کراچی: لیجنڈ اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے جلد امریکا منتقل کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زرین عمر نے بتایا کہ عمر شریف کے علاج پر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ویزا ایکسپائر ہوگیا تھا جو بحال کردیا گیا ہے، امریکا میں ڈاکٹرز کا تمام پینل بیٹھ چکا ہے جو علاج کرے گا، جلد سے جلد علاج شروع ہوگا تو ان کی صحت بہتر ہوگی۔

زرین عمر نے عوام سے درخواست کی کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں نہ پھیلائی جائیں، عمر شریف کی یادداشت بالکل درست ہے جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان کا سرمایہ ہیں، انہوں نے ساری زندگی لوگوں کو خوشیاں دی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اور حکومت سندھ عمر شریف کے ساتھ کھڑی ہے، امریکی حکومت نے ویزا معاملات میں بہت تعاون کیا ہے۔

اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، ویزا کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بھجوادئیے گئے ہیں جلد ویزا جاری ہوجائے گا۔

یا رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

اس سے قبل کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -