تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جعلی ویکسین سرٹیفیکٹ‌ بنوانے والوں کا ڈیٹا جمع، ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکٹ بنانے  اور بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، جس کے تحت مختلف شہروں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں گرفتار اشخاص کو مجرم لکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کا ڈیٹ جمع کرنے کے بعد اُن سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور مزید سے کی جائے گی، ویکسین سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کو مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ روک تھام کیلئے سخت سزا اور قانونی اقدامات پرعمل کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے جعلی ویکسین سرٹیفیکٹ بنوانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد صوبائی حکومتوں نے اقدامات کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

سندھ حکومت نے این سی او سی سے ایسے کام میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -