تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منال خان کے عروسی جوڑے کی تیاری میں کتنے لوگوں نے حصہ لیا؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

اداکارہ منال خان نے بارات کے روز سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

منال خان کی بارات کا جوڑا تیار کرنے والے ڈیزائنر انس ابرار نے انسٹاگرام اسٹوری میں انکشاف کیا ہے کہ منال کے جوڑے کی تیاری میں 55 لوگوں نے حصہ لیا تھا۔

ڈیزائنر نے منال کے لباس کی تیاری کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہاں موجود لوگوں کو باریکی سے اس عروسی جوڑے پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انس ابرار کی انسٹا اسٹوری کو منال خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ منال خان کے بارات کے جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر انس ابرار کے برائیڈل کلیکشن کے چرچے رہتے ہیں، اس سے قبل انہوں نے دیگر شوبز فنکاروں کے بھی برائیڈل لباس تیار کیے ہیں۔

اداکارہ منال خان رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جب کہ دو روز قبل ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -