تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سونے کی قیمتوں میں‌ بڑا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 1803 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں مجموعی طور پر قیمتوں میں 1764 روپے کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ آج بتاریخ 15 ستمبر 2019 کو فی تولہ سونے کی قیمت 950 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 650 جبکہ دس گرام کی قیمت 814 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 15 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,650روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,436 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا، اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 1071 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس دورانیے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں صرف 6 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -