تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کے الیکٹرک بل سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا اجازت کے لیے نیپرا کو خط

کراچی: سندھ حکومت نے نیپرا کو خط ارسال کیا، جس میں کے الیکٹرک کو میونسپل ٹیکس جمع کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے نیپرا کو ارسال کیے جانے والے خط میں نیپرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو میونسپل ٹیکس جمع کرنے کی اجازت دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کو ماہانہ بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنےکی اجازت دے، بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی بحران کا شکار ہے، اُسے ٹیکس جمع کرنے میں مشکلات ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل ٹیکس کی بہتر وصولی کیلئےکےالیکٹرک کی خدمات درکارہیں، کےالیکٹرک نےمیونسپل ٹیکس جمع کرنےکیلئےمشروط آمادگی ظاہرکی ہے۔

اگر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو اجازت دے دی جاتی ہے تو ماہانہ بل میں میونسپل ٹیکس کو شامل کرلیا جائے گا۔ محکمہ توانائی سندھ نے نیپرا سے کے الیکٹرک کو جلد از جلد اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کو کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسد عمر

یاد رہے کہ دس ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی، متعلقہ محکموں کے حکام اور کے الیکٹرک کا وفد شریک ہوا، اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں سفارش کی گئی کہ کے الیکٹرک شہریوں سے کنزر کنزروینسی ٹیکس بل میں شامل کر کے وصول کرے۔

اجلاس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی ٹیکس عوام سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ہر ماہ کے بل میں 100 سے دو سو روپے بلدیاتی ٹیکس شامل کر کے اسے شہریوں سے وصول کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی مختلف چیزوں پر عائد 13 ٹیکس وصول کررہی ہے، اس وقت فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں سالانہ 21 کروڑ روپے حاصل ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  25 لاکھ صارفین سے  فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں رقم وصول کی جائے گی۔  اگر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ طے  ہوگیا تو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو سالانہ 9 ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے کنزروینسی ٹیکس کو مسترد کردیا

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے نمائندے اسد عمر نے کنروینسی ٹیکس کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کو کے الیکٹرک بل کے ذریعے ٹیکس جمع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

Comments

- Advertisement -