تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شاہین نئی کٹ میں ’آفریدی کا نمبر‘ ملنے پر خوشی سے سرشار

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کی نئی کٹ میں شاہد آفریدی کا نمبر ملنے پر خوشی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کی گئی، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نئی کٹ زیب تن کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئی کٹ کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کی کٹ گہرے اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔

نئی کٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 ہے جو اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔

ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے نئی کٹ کی دو تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کی شرٹ پر 10 نمبر موجود ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خود داری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ (شاہد آفریدی) کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے، ایازخان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا

اس حوالے سے شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں دو سال سے بات چیت چل رہی ہے۔

شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -