تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ کو قتل کردیا‘

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب اختر نے برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کو پاکستان کی انٹیلی جنس پر بھروسہ ہونا چاہیے تھا، کیوی ٹیم کا پاکستان آکر بھی نہ کھیلنا افسوسناک ہے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ پاکستان میں کھیلنا نہیں تھا تو نیوزی لینڈ ٹیم کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ کو قتل کردیا۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹویٹر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’تمام یقین دہانیوں کے باوجود ایک غیرمصدقہ اطلاع پر دورہ منسوخ کردیا گیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو اندازہ ہے اس فیصلے کا کیا اثر ہوگا؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔

Comments

- Advertisement -